24 جولائی 2014 - 15:51
دو ہزار امریکی فوجی مقبوضہ فلسطین بھیجنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد کے لئے دو ہزار امریکی فوجی مقبوضہ فلسطین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے میں صہیونی فوجیوں کی مدد کے لئے دو ہزار فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے کے لئے تیار کیا جا ئے۔ امریکی اخبار نیشنل رپورٹر کے مطابق پینٹاگون نے امریکی صدر کی اس درخواست پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر نتنیاہو کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چھ ہزار فوجیوں کی ضرورت ہے۔ اگر امریکی صدر فوجیوں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو امریکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ امریکی فوجی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر مقبوضہ فلسطین میں جنگی خدمات انجام دیں گے۔

.......

/169